Thursday, October 9, 2025

dailynews

 

حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط

اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا، امریکی صدر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی  جمعرات 9 اکتوبر 2025  10:52

حماس اور اسرائیل  کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، منصوبے کے پہلے مرحلے ..
قطر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی جلد متوقع ہے جبکہ اسرائیلی افواج ایک طے شدہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی۔ ٹرمپ نے اسے مضبوط اور دیرپا امن کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔

تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر پہنچائیں گے 
 حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلیوں کے انخلا اور یرغمالیوں کے تبادلے کو محفوظ بنانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

حماس نے امریکی صدر، عرب ثالثوں اور بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کے لیے پابند کریں اور اسے کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی سے روکیں۔ قطری وزارت کا بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر معاہدہ طے پا گیا ہےجس کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے،معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی بھی ممکن ہو گی۔ معاہدے کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

اردو پوائنٹ ویڈیوز

Japan Opens Work VISA for Pakistanis - Here Are the Tests and Requirements You Need to Clear
Lahore & Islamabad Police Ne Ghar Me Enter Ho Kar Khatoon Ko 4 Betiyon Smait Kiyu Kidnap Kiya?
Ban Of Smoke Emitting Vehicles In Lahore - Pathan Confront Authorities Publicly - Respect My Beard
TikToker Naseem Aslam Trains Pigeons & Sells Them - How Much Did Zafar Supari Pay for Tiger Pigeon?

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

No comments:

Post a Comment