Tuesday, October 7, 2025

daily news

 

 
صدر،وزیراعظم کا آفات کے خطرات میں کمی لانے کے عزم کا اعادہ
 
October 08, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے حکومتی وژن کا اعادہ کیا ہے۔

آج(بدھ) منائے جانے والے قومی یوم استقامت کے موقع پر اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے8اکتوبر 2025ء کے تباہ کن زلزلے سے ہمت اور اتحاد کے ساتھ دوبارہ کھڑا ہونے پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک نے جدید ترین نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ اہم پیش رفت کی ہے اور ابتدائی وارننگ اور خطرے کی جلد تشخیص کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، ریسکیو سروسز، انسانی ہمدردی کے شراکت داروں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے ذریعے ہم تمام قومی وسائل کو بروئے کار لائے۔

انہوں نے شہری مراکز سے لے کر دیہی علاقوں تک تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ آفات کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات میں حصہ لیں۔

 

 

No comments:

Post a Comment